مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ، 17 اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں: ادارہ شماریات

Nov 23, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) ملک میں حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں ایک مرتبہ پھر 0.67 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح بھی 4.16 فیصد سے بڑھ کر 4.92 فیصد ہوگئی ہے۔ حالیہ ہفتے 17 اشیاء  مہنگی اور 11 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ 23 اشیاء  کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جمعہ کو مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی سے سب سے زیادہ  44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والا طبقہ متاثر ہوا۔ اس طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں 5.41 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران آلو کی قیمتوں میں 3.81 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں 3.16 فیصد، ٹماٹر کی قیمتوں میں 20.72 فیصد، لیڈیز سینڈل کی قیمتوں میں 55.62 فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں 1.28فیصد، لہسن کی قیمتوں میں 3.42 فیصد، پیاز میں 0.98 فیصد اور گھی کی قیمتوں میں 2.30فیصد اضافہ ہوا۔ چینی کی قیمتوں میں 0.27 فیصد، دال چنا کی قیمتوں میں 1.70فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں 0.23فیصد، دال مسور کی قیمتوں میں 0.62 فیصد، چکن کی قیمتوں میں 2.97فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں 0.80 فیصد، ایری سکس نائن چاول کی قیمتوں میں 0.22 فیصد اور ا?ٹے کی قیمتوں میں 0.25 فیصد کمی واقع ہوئی۔

مزیدخبریں