اسلام آباد(آئی این پی )24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک ہے، ڈیڈ لاک کی بنیادی وجہ تلخی اور بے وجہ مطالبات ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، مذاکرات ناکام کی صورتحال میں تحریک انصاف کو سخت کارروائی کا سامنا ہو سکتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی حکومت کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کے احکامات دئیے تھے۔
24 نومبر کو احتجاج، پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار
Nov 23, 2024