مری (نامہ نگار خصوصی)سابق وزیر اعظم اور مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلا تفریق اہلیان مری کے ساتھ ہے،ایسے میں مری کے کاروباری طبقے اور یہاں کے رہائیشیوں کے ساتھ ہونے والی کوئی بھی زیادتی کسی صورت میں بھی قبول نہیں کی جائے گی ،ان حالات میں حکومت پنجاب ہوش کے ناخن لے اور مری کی تعمیر و ترقی کے نام پر یہاں غیر قانونی آپریشن کو فوری طور پر بند کیا جائے ،انہوں نے کہ کہ وہ اس سلسلے میں صدر پاکستان آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو سے بھی بات کریں گے جبکہ ضرورت پڑی تو مری کا انتہائی اہم مسئلہ اسمبلی میں بھی اٹھایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مری میں تعمیر وترقی کے نام پر یہاں کے تاجروں اور رہائشیوں کے کاروبار اور گھروں کو مسمار کرنا کہاں کی عقل مندی ہے، ریاست کا کام لوگوں کو کاروبار اور چھت فراہم کرنا ہے نہ کہ ان کے بیادی حقوق کو چھیننا ہے ۔ مری کی بیوروکریسی بھی ہوش کے ناخن لے اور یہاں پر اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہونے والے متاثرین کے خلاف ایف آئی آر درج کرے ۔انہوں نے ایسی بے بنیاد ایف آئی آریں فوری طور پر بند کروائے کو کہا ۔انہوں نے مری میں امن وامان کی خرابی کی تمام تر زمہ داری بھی حکومت اور افسران پر عائد ہو گی۔ راجہ پرویز اشرف مری میں’’ مری بچاو تحریک‘‘ کی طرف سے منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی پنجاب حسن مرتضیٰ ، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماوں مہرین انور راجہ ، غلام مرتضیٰ ستی،راجہ شفقت عباسی آ صف شفیق ستی، شوکت عباسی، عامر شاہ، راجہ طفیل اخلا ق، تاجر رہنما عبدالحمید عباسی، عاشق عباسی، ضیاء عبا سی، سہیل بیگ، کامران عباسی ،راجہ خلیل اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوے مری کی عوام کو ہر کڑے دور میں شانہ بشانہ کھڑے رہنے اور مری کی تعمیر و ترقی کے نام پر یہاں کی عوام کی نیدیں حرام کرتے ہوے ان کے اثاثوں کو تہ و تیغ کیئے جانے پر تشویش اور افوس کا اظہار کرتے ہوے اپنے حقوق کیلئے سینہ سپر ہونے کا اعلان کیا ۔ مقررین نے اس موقع پر چیف ایکزیکٹو اے بی این راجہ مہتاب خان کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور انکا شکریہ ادا۔
پیپلز پارٹی بلا تفریق مری کے کاروباری طبقے کیساتھ ہے، راجہ پرویز اشرف
Nov 23, 2024