ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)راولپنڈی ترنول ،سنگجانی سے واپس ٹیکسلاکی جانب سے آنے والی ٹرا نسپورٹ جن میں مسافربردار،رکشے بھی شامل ہیں ،مارگلہ بائی پاس سے چندگزقبل اورفیصل ہلزمرکزی گیٹ کے قریب جی ٹی روڈکے ساتھ نشیبی حصے پرگاڑ یاںاوررکشے گرجانے کے واقعات معمول کاحصہ بنتے جارہے ہیں،علاقہ کے عوام نے این ایچ اے حکا م کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہاکہ متذکرہ حصے کے موڑکے ساتھ گہری کھائی نشیبی حصہ کی خطرناکی سے بچانے کیلئے فوری اورہنگامی بنیا دو ںپراقدامات اٹھانے ہونگے اوراب تک متذکرہ حصہ میںمتعددگاڑیاں،مسافرکوسٹرزاور رکشے جی ٹی روڈسے نیچے گرچکے ہیں،اورلاتعد ادمسا فرشد ید زخمی ہوچکے ہیں،این ایچ اے حکام اوران کی ما ہرا نہ ٹیم کومتذکرہ اورمتاثرہ حصہ پراحتیاطی سائن بورڈز ،یارنگین نشانات والے پلرزلگاکرمسافرگاڑیوںاور رکشوںکوممکنہ حادثات سے محفوظ رکھنے کی ذمہ داری کوپوراکرنے میںپہل کریں،کیونکہ متذکرہ حصہ اورموڑپرگزشتہ چندہفتوںکے دوران متعددگاڑیاں جی ٹی روڈکانشیبی حصہ ہونے کی وجہ سے موڑکاٹتے ہوئے حادثات کاشکارہوچکی ہیں،ملک عدنان کاکہنا ہے کہ میںخودبھی اس حادثے کاشکا رہوچکاہو ں ،لیکن خداتعالیٰ کے فضل سے میںسلامت رہا این ایچ اے حکام نیکی کایہ کام کردیں تواس سے بہتوں کابھلا ہوگا،اوراین ایچ اے کی فرض شناسی نبھانے کے عمل کوبھی مستحسن اندازمیںیادرکھاجائے گا۔
مارگلہ بائی پاس کے قریب نشیبی حصے پرگاڑیاں گرنا معمول بن گیا
Nov 23, 2024