گوجرخان (نامہ نگار) ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخا ن ضلع راولپنڈی میں عوامی خدمت کے حوالے سے سر فہرست ہے سب سے زیادہ مریض گوجرخان ہسپتال میں دیکھے جاتے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صحت سے خصوصی دلچسپی کی بدولت ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان کو جدید سہولتوں سے آراستہ کردیاگیا ہے گوجرخان کے عوام حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ جدید سہولتوں سے بھرپور استفادہ حاصل کریں ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان کا سٹاف عوام کو طبی سہولتوں کی فراہم میں پریشانی اور مشکلات سے بچائیں آسانیاں پیدا کریں ان خیالات کااظہار سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص نے ہیلتھ ویک کے دورہ کے موقع پرایم ایس راجہ سرمد کیانی اورسٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر سید ندیم عباس بخاری حاجی طیب بشیر قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے ہیلتھ ویک کے تیسرے دن راجہ جاوید اخلاص نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان کا دورہ کیا ہیلتھ ویک کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا ایم ایس ڈاکٹر سرمدحسین کیانی سے ان کے آفس میں ہیلتھ ویک پر تفصیلی بریفنگ لی اس موقع پرایم ایس ڈاکٹر سرمدحسین کیانی کے ہمراہ ڈاکٹر سہیل اعجازاعوان ڈاکٹر ادریس مرزا ڈاکٹر ظہیرنذیرڈاکٹرعمرفاروق مرزا بھی موجود تھے راجہ جاوید اخلاص نے ہیلتھ ویک کے بہترین انتظامات پر ایم ایس ڈاکٹر سرمد حسین کیانی اور ان کی ٹیم کے کردار کو سراہا۔