خشک سالی اور خشک موسم  میںباران رحمت طلب کرنا سنت ہے: کامران راجہ

Nov 23, 2024

اسلام آباد (خبرنگار)چیئرمین اتحاد ( یونٹی) پاکستان محمد کامران راجہ نے کہا ہے کہ ہر خاندان' ہر گلی' ہرمحلے اور ہر علاقے میں ایسے بندگان توحید وسنت موجود ہیں جن کی دعاوں کے لیے اٹھے ہوئے ہاتھ بارگاہ الہی میں خالی نہیں لوٹتے۔ نماز استفاء  سے متعلق نشست میں انہوں نے کہا کہ خشک موسم اور خشک سالی میں باران رحمت طلب کرے کا طریقہ نبی محتشم نے سکھا دیا ، اس عظیم سنت پر عمل کرکے ہم بھی اللہ کریم کی خوشنودی کے طلب گار ہوسکتے ہیں۔ کامران راجہ نے کہا کہ پرودگارعالم اپنی مخلوق کے لیے بہت زیادہ شفیق و مہربان ہے ۔سورہ روم میںارشاد باری تعالیٰ ہے ''اللہ ایسا ہے کہ وہ ہوائیں بھیجتا ہے پھر وہ بادلوں کو اٹھاتی ہیں،پھر اللہ اس کو جس طرف چاہتا ہے آسمان میں پھیلا دیتا ہے اور اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیتا ہے۔

مزیدخبریں