شہری کو قتل کرنے والے 2مجرموں کو سزائے موت،5/5لاکھ روپے ہرجانہ

Nov 23, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باسط علیم نے فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والے 2مجرموں کو سزائے موت اور5/5لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنا دی ہے،مجرموں غلام عباس اور غلام ربانی نے ٹیکسلا میں ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کرکے شہری کو قتل کر دیا تھا،جس کا مقدمہ تھانہ ٹیکسلا پولیس نے درج کیا اور چالان مکمل کرکے عدالت پیش کیا،گزشتہ روز عدالت نے کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد مجرموں کو سزا سنا دی۔

مزیدخبریں