راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی محمد وسیم انجم نے تھانہ ریس کورس کے علاقہ سے بوری بند لاش ملنے سے متعلق مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو باعزت بری کردیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ریس کورس کی حدود سے ندیم خان نامی شخص کی بوری بند لاش بر آمد ہوئی تھی جس پر تھانہ ریس کورس پولیس نے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا تھا مقتول کے بھائی کی جانب سے حمزہ اور عامر خان کو نامزد کرتے ہوئے ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس کے بھائی کو حمزہ اور عامر نے قتل کر کے لاش بوری میں بند کرکے نالے میں پھینک دی تھی جس پر دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے جوڈیشل کر دیا گیا تھا ملزمان کی طرف سے ماہر فوجداری کیسز میاں محمد جنید ایڈ ووکیٹ ہائیکورٹ نے مقدمہ کی پیروی کی معزز عدالت نے میاں محمد جنید ایڈووکیٹ کے مضبوط و مدلل دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے گزشتہ روز دونوں ملزمان کو جھوٹی اور ناکافی شہادت ہونے پر با عزت بری کر دیا۔
بوری بند لاش ملنے کے مشہور مقدمہ قتل میں ملوث، ملزمان باعزت بری
Nov 23, 2024