مساجد اللہ کے گھر اور مدارس اسلام کے قلعے ہیں،حاجی ظفر اقبال

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)مساجد اللہ کے گھر اور مدارس اسلام کے قلعے ہیں ان خیالات کا اظہار جامع مسجد مختار گلشن اقبال گرجا روڈ میں جلسہ دستار فضیلت سے ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ دنیا کی سب سے اعلی تعلیم قرآن و سنت کی ہے آج کے فارغ التحصیل حافظ بچے دنیا میں اسلام کی روشنی کو پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ان بچوں  کے اساتذہ اور والدین مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے ان کے سینوں کو قرآن کی روشنی سے منور کیا۔جلسہ سے پیر بنیا مین رضوی،قاری فراست علی،صاحبزادہ قیصر سلطانی، اور چوہدری ساجد سمیت دیگر علما  و مشائخ نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ حاجی ظفر اقبال نے فارغ التحصیل طلبا کی دستار بندی کی اور اسناد تقسیم کیں ۔

ای پیپر دی نیشن