پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں میٹرک کے داخلوں میں توسیع کے فیصلے کا خیر مقدم ،ابرار احمد خان

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان نے پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں میٹرک کے داخلوں میں توسیع کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ایپسما نے چیئرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ محمد عدنان خان کو ایک تحریری درخواست دی تھی کہ سموگ کے باعث راولپنڈی ڈویژن میں 10 روز تک تعلیمی ادارے بند رہے ہیں۔ نہم اور میٹرک کے داخلوں کی تاریخ میں کم از کم 2 ہفتوں کی توسیع کی جائے،چیئرمین بورڈ نے یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ ذاتی طور پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کو تاریخ میں توسیع کے لیے سفارشات بھیجیں گے۔ ابرار احمد خان نے کہا کہ آج امتحانی داخلوں میں توسیع کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ میٹرک داخلوں کی تاریخ 27 نومبر سے بڑھا کر  6 دسمبر کردی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن