بختاوری فیملی کی مزار قائد پرحاضری، قائد کے ایصال ثواب،ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا ئیں 

Nov 23, 2024

اسلام آباد(نوائے وقت) ممبر بورڈ آف گورنرز ادارہ نظریہ پاکستان ظفر بختاوری،مشیر صحت حکومت پنجاب زاہد بختاوری اور ڈائریکٹر ڈی واٹسن گروپ  عابد ۱بختاوری نے اپنی فیملیز کے ہمراہ مزار قائد پرحاضری دی اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی روح کے ایصال ثواب اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا ئیں کیں،مزار قائد پر حاضری کے دوران  وہاں تعینات پاک فضائیہ کے دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔جس کا خصوصی طور پر اہتمام کیا گیا تھا، اس موقع پر بختاوری خاندان نے قائداعظم کی قیادت کی تعریف کی اور ان کے پیغام کو نوجوان نسل تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا،ظفر بختاوری،زاہد بختاوری اور عابد بختاوری کے والد محترم جناب غلام نبی بختاوری تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ ہیں۔ انھیں یہ گولڈ میڈل تحریک کارکنان پاکستان  اور نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی جانب سے دیا گیا،کیا،مزار قائد پر حاضری کے موقع پر ظفر بختاوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کا وژن آج بھی ہمارے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے اور ہمیں ان کے اصولوں اور نظریات کی روشنی میں پاکستان کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔زاہد بختاوری اور عابد بختاوری نے بھی قائد کی شخصیت اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

مزیدخبریں