کراچی(این این آئی)سرکاری حج کیلئے درخواستوں کی قرعہ اندازی 6دسمبر2024کوہوگی تاہم درخواستوں کی وصولی 3دسمبر تک جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان مذہبی امور کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے4روزمیں11ہزار287حج درخواستیں وصول ہوئیں،15 نامزد بینکوں کے ذریعے درخواستوں کی وصولی 3 دسمبرتک جاری رہیگی۔ترجمان نے بتایا کہ حج درخواستوں کی قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہو گی تاہم 65 سال سے کم عمر درخواست گزاروں کے لیے کوروناویکسین کی لازمی شرط ختم کردی ہے۔خیال رہے حج 2025 کے لیے تقریبا 3 گنا زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، پہلے 2 روز میں مجموعی طور پر 4774 درخواستیں موصول ہوئیں۔دستاویز میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ برس پہلے 2 دنوں میں 1300 جبکہ ابتدائی 10 دنوں میں 13 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں تھیں۔ریگولر سرکاری حج اسکیم کے تحت 4734 درخواستیں جمع ہوئیں جبکہ بینکوں کو اسپانسرز شپ اسکیم کے تحت 40 درخواستیں موصول ہوئیں۔ترجمان مذہبی امورنے کہا کہ عازمین حج کی آسانی کے لئے اندرون اور بیرون ملک پاسپورٹ دفاتر میں خصوصی سہولت ڈیسک کا قیام کیا گیا ہے۔ترجمان مذہبی امورکے مطابق حج بدل اور دوبارہ حج کرنے کے خواہشمند افراد بھی درخواست دینے کے اہل ہیں۔
سرکاری حج قرعہ اندازی 6دسمبرکوہوگی ، د رخواستوں کی وصولی 3 دسمبر تک جاری،وزارت مذہبی امور
Nov 23, 2024