پر عزم قوم مضبوط اور خو شحا ل پاکستان کی ضمانت،را نا مشہود خان

Nov 23, 2024

اسلام آباد ( خصو صی ر پور ٹ +خبر نگار)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چئیرمین رانا مشہود احمد خان نے گذشتہ روز علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں " آرٹ آف پیرنٹنگ "ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا  ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا مربوط اور پر عزم کارواں پورے پاکستان کی آواز بنے گا۔انہوں نے کہا کہ ترقی ان اقوام کا مقدر بنتی ہے جن کے نوجوانوں میں آگے بڑھنے کی لگن اور تڑپ ہوتی ہے۔پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے بچوں کونیک، صالح اور کامیاب انسان بنانے کی اس کوشش پر رانا مشہود نے علامہ اقبال ا وپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کو مبارکباد ددی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ورکشاپ کے ماسٹر ٹرینرز میں انہیں وہ پاکستان نظر آرہا ہے جس کے لئے قائد اعظم نے جدوجہد کی، علامہ محمد اقبال نے خواب دیکھا اور ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دی تھی۔ وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی پارلیمانی سیکرٹری، وجیہ اکرم نے بطور مہمان اعزاز  تقریب سے خطاب کیا۔ تقریب کے دوران علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اورر نیشنل کانٹر ٹیرراازم اتھارٹی کے مابین ملک میں فروغ امن کے لئے مشترکہ کوششوں کے حوالے سے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔معاہدے پر یونیورسٹی کی جانب سے شعبہ بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر زاہد مجید نے دستخط کئے جبکہ دوسری طرف سے نیکٹا کے ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر خالد چوہان نے دستخط کئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد چوہان نے کہا کہ ہیومن ڈیولپمنٹ پر ہمارا خصوصی فوکس ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی نسل میں انتہا پسند نظریات اور سوچ کے خلاف آگہی پھیلانا اور اس کی روک تھام کرنے میں گلوبلائزیشن اور سوشل میڈیا جیسے دیگر چیلنجز کا سامنا ہے۔تقریب کے اختتام پرورکشاپ کے ماسٹر ٹرینرز میں اسناد تقسیم کئے گئے۔

مزیدخبریں