اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے وی پی این پر پابندی کے وزارت داخلہ کے احکامات کے خلاف درخواست میں سیکرٹری داخلہ اور پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔گذشتہ روز شہری مبشر قیوم کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت کے وی پی این پر پابندی کے فیصلے کا براہ راست متاثرہ شہری ہوں،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مکمل پابندی عائد کررکھی ہے، استدعا ہے کہ وزارت داخلہ کا15 نومبر کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور نوٹیفکیشن کو بنیادی حقوقِ کی خلاف ورزی قرار دیا جائے،عدالت نے پی ٹی اے ، وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
وی پی این پر پابندی کیخلاف درخواست سیکرٹری داخلہ اور پی ٹی اے کو نوٹس جاری
Nov 23, 2024