سرکاری افسران و آفیشلز کی تنخواہوںکو بائیو میٹرک حاضری سے لنک کیا جائیگا،کمشنر راولپنڈی

Nov 23, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ہدایت کی ہے کہ کمشنر و ڈپٹی کمشنر دفاتر کے علاوہ الائیڈ ڈیپارٹمنٹس میں بھی جہاں بائیو میٹرک حاضری نہیں، وہاں فوری طور پر بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران و آفیشلز کی سیلری کو بائیو میٹرک حاضری سے لنک کیا جائے گا۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ عوامی سہولت کے لئے بنائے گئے ان دفاتر میں غیر ضروری غیرحاضریوں کی وجہ سے عوام کے اہم کام زیر التوا پڑے رہتے۔ اس لئے ضروری ہے کہ دفتری اوقات میں تمام لوگ عوام کی راہنمائی و سہولت کے لئے اپنے دفاتر میں موجود رہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے بعد وہ خود تمام دفاتر کا دورہ کر کے وہاں بائیو میٹرک حاضری اور افسران و اہلکاروں کی موجودگی کی جانچ کریں گے کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اس جائزہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ، ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے کنزی مرتضیٰ  و دیگر الائیڈ محکموں کے سربراہان کے علاوہ ڈپٹی کمشنر  اٹک، جہلم، چکوال اور مری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی کمشنر راولپنڈی نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع کا تفصیلی ایمرجنسی ریسکیو ریلیف پلان تیار کریں اور اشیا ضروریہ کی وافر مقدار میں دستیابی کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں میں ضروری ادویات کی موجودگی بھی یقینی بنائیں۔ ہسپتالوں میں مطلوبہ سٹاف کی فراہمی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں۔ نیز آن گرانڈ سیچویشن مانیٹرنگ کے لئے تحصیل کی سطح پر کنٹرول روم قائم کیے جائیں۔ انجینئر عامرخٹک نے ہدایت کی کہ تمام محکموں کی جانب سے انکی جو میگا سکیمز فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے تعطل کو شکار ہو رہے ہیں، ان کی لسٹ مرتب کر کے رپورٹ کی جائے تاکہ متعلقہ فرم سے منظوری لیکر ان پراجیکٹس کو تکمیل تک پہنچایا جائے۔

مزیدخبریں