بلوچستان کے میڈیکل کالجز کو جدید سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے،سیدال خان 

اسلام آباد(خبرنگار)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ لورالائی میڈیکل کالج ہمارا قیمتی اثاثہ ہے ، بلوچستان کے میڈیکل کالجز کو جدید سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہو ں نے لورالائی میڈیکل کالج کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ،جس نے جمعے کو یہاں ان سے ملاقات کی سیدال خان نے طب کے شعبے سے وابستہ طلبہ اور اساتذہ کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہاکہ لورالائی میڈیکل کالج کے طلبہ کے وفد کو پارلیمنٹ ہاؤس میں دیکھ کر خوشی محسوس کر رہا ہوں ، طب کے شعبے میں بہت کام کی ضرورت ہے ، تعلیم اور تحقیق کے شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کر نا ہو گا ڈپٹی چیئر مین سینیٹ نے کہا کہ بلوچستان کے میڈیکل کالجز کو جدید سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، لورالائی میڈیکل کالج ہمارا قیمتی اثاثہ اور علاقے کی خدمت میں پیش پیش ہے ۔ وفد نے سیدال خان کو اپنے دورے کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا ۔ طلبہ کے نمائندوں نے کالج کی تعلیمی اور پیشہ وارانہ میدانوں میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں بھی بتایا ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے صوبائی حکومت ، محکمہ صحت کے حکام اور اعلی سطح پر قیادت کے ساتھ مسائل کے حل کے لئے رابطے کی یقین دہانی کرائی ۔ان کا کہنا تھا کہ تمام تر جائز مسائل حل کرانے کے لئے کوششیں کریں گے

ای پیپر دی نیشن