بوگس دستاویزات پر گاڑیوں کی غیر قانونی رجسٹریشن میں ملوث دو ملزمان گرفتار

 اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کاروائی کرکے بوگس دستاویزات پر گاڑیوں کی غیر قانونی رجسٹریشن میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان میں فیض الحسن اور شہریار تنولی شامل ہیں ملزمان کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیاسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد کی جانب سے ملزمان کی ضمانت منسوخ کی گی ملزمان کے خلاف کاروائی محکمہ ایکسائز کی جانب سے شکایت پر عمل میں لائی گئی ملزمان نان کسٹم گاڑیوں کے جعلی پیپر تیار کرتے تھے ملزمان نے لگژری گاڑیوں کو جعلی کسٹمز امپورٹ دستاویز کے ساتھ رجسٹرڈ کرنے کی کوشش کی ملزمان نے مجموعی طور پر 4 لگژری گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے جعلی امپورٹ لیٹرز، آکشن لیٹرز جمع کروائے ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ دستاویزات کو کسٹم حکام نے بھی جعلی قرار دیا۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن