راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پر عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ راولپنڈی میٹرو کوریڈور کی تعمیر و مرمت کی وجہ سے 28 نومبر 2024 بروز جمعرات سے یکم دسمبر 2024 بروز اتوار تک پاکستان میٹرو بس سروس معطل رہے گی اس دوران میٹرو بس کی خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔ یہ فیصلہ سروس کی بہترین کارکردگی اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ڈی جی آرڈی اے نے کہا ہم عوام الناس کو درپیش تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس وجہ سے عوام کو کچھ مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے، لیکن یہ اقدامات میٹرو کوریڈور کی بہتری اور مرمت کے لیے ضروری ہیں۔ آرڈی اے کا کہنا ہے کہ تعمیر و مرمت کے بعد میٹرو کوریڈور کے معیار میں اضافہ ہوگا جس سے عوام کو مزید بہتر اور آرام دہ سفر کی سہولت فراہم کی جا سکے گی۔