اسلام آباد (وقائع نگار) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے آئی جی اسلام آباد پولیس کے ہمراہ سی ڈی اے کی طرف سے حج پر جانے والے ملازمین کے لئے قرعہ اندازی کی تقریب میں شرکت کی. اس موقع پر سی ڈی اے بورڈ ممبران اور مزدور یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین سمیت سی ڈی اے ملازمین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی. حج کی قرعہ اندازی کا انعقاد سی ڈی اے کے گریڈ 1 سے گریڈ 16 کے نان گزیٹڈ ملازمین کے مابین کیا گیا. چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ رواں برس 50 کے بجائے 60 ملازمین کو حج کی سعادت کیلئے بھیجا جائے گا. قرعہ اندازی آئی جی اسلام آباد پولیس نے کمپیوٹرائزڈ طریقہ کار کے مطابق بٹن دبا کر کی۔ قرعہ اندازی کے نتیجے میں تقریباً 60 خوش نصیب مرد و خواتین ملازمین کو حج کے لئے منتخب کیا گیا. چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ جن ملازمین کا بزریعہ قرعہ اندازی حج کیلئے نام نکلا ہے وہ خوش نصیب ترین لوگ ہیں . انہوں منتخب ہونے والے ملازمین کو دلی مبارکباد بھی پیش کی. انہوں نے مزید کہا کہ جہاں آپ حج کے موقع پر اپنے خاندان اور عزیز و اقارب کے لئے دعا مانگیں وہیں ملک عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھی خصوصی دعائیں مانگیں۔
رواں برس 60 ملازمین کو حج کی سعادت کیلئے بھیجا جائیگا،چیئرمین سی ڈی اے
Nov 23, 2024