پاکستان صنفی مساوات اور کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے،عقیل ملک

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )پاکستان صنفی مساوات اور کمزور طبقات کے تحفظ اور خواتین پر تشدد کے خاتمے کے لیے اپنے بین الاقوامی وعدوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔اس حوالے سے پاکستان نے  صنفی مساوات کے حصول اور خواتین کی سیاسی، عدالتی، سول اور انسانی حقوق کے شعبوں میں نمائندگی بڑھانے اور  خواتین کے لیے ڈیجیٹل رسائی اور معاشی مواقع فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات  بھی اٹھائے ہیں۔ان خیالات کا ظہار بینکاک تھائی لینڈ میں جاری   ''ایشیا پیسفک منسٹریل کانفرنس برائے بیجنگ+30 جائزہ'' کے افتتاحی اجلاس کے موقع پرپاکستانی وفد کی قیادت کرنے والے  مشیر قانون و انصاف عقیل ملک نے  اپنے خطاب میں کہی۔اجلاس سے خطاب میں عقیل ملک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 25، 26، 27 اور 34 صنفی امتیاز کی ممانعت کرتے ہیں۔ یہی اصول پاکستان کی نیشنل جینڈر پالیسی فریم ورک 2022 اور ویڑن 2025 کی بنیادبھی ہیں، جو خواتین کے حکمرانی، اقتصادی ترقی، تعلیم اور تحفظ میں کردار کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے وزیرِاعظم کے خواتین کو بااختیار بنانے کے اقدام کا ذکرکرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے خواتین کو بلا سود قرضے، ہنر کی تربیت، اور ورکنگ ویمن کے لیے ڈے کیئر سینٹرز فراہم کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں مشیر قانون نے ویمن پنک بس سروس اور ویمن آن ویلز پروجیکٹ پر بھی روشنی ڈالی۔

ای پیپر دی نیشن