راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سی پی او سید خالدہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں اہم اجلاس ہوااجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، چیف ٹریفک آفیسر، ایس پی سیکورٹی، ایس پی سی آئی اے، ڈویڑنل ایس پیز، ایس ڈی پی او ز، ایس ایچ اوز سمیت انچارج برانچز اور دیگر افسران کی شرکت کی سی پی او سید خالدہمدانی نے سیاسی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا امن وامان کو یقینی بنانے کے لیے 6000سے زائد پولیس افسران واہلکار فرائض سرانجام دیں گے دفعہ 144کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کی جائے گی سی پی او نے کہا کہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں اوراہم شاہراہوں پر پولیس تعینات رہے گی امن و امان میں خلل ڈالنے والوں سے نمٹنے کے لیے خصوصی تربیت یافتہ دستے تعینات کیے جائیں گے قانون کی عملداری کوہر صورت یقینی بنایا جائے گا، قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ شہربھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شرپسند عناصر اور قانون شکنوں کی شناخت کی جائے گی امن وامان میں خلل،املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا.