بھارت:17 ہزار واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک

بھارت میں وزارت داخلہ نے 17 ہزار واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کر دیے ہیں جن پر مالیاتی ڈیجیٹل فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے 17 ہزار ایسے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کر دیے ہیں، جن پر مالیاتی فراڈ کال اور ڈیجیٹل اریسٹ کال میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

رپورٹ کے مطابق جن نمبروں کو بند کیا گیا ہے، ان میں سے زیادہ تر نمبر کمبوڈیا، میانمار، لاؤس اور تھائی لینڈ سے چلائے جا رہے تھے اور بھارتی ایجنسیاں اس حوالے سے طویل عرصے سے تحقیقات کر رہی تھیں۔


جن واٹس ایپ اکاؤنٹس کو بند کیا گیا ہے۔ ان میں 50 فیصد سے زائد رواں سال جنوری میں ہی شروع ہوئے تھے۔ ان واٹس ایپ اکاؤنٹس کا استعمال کر کے معصوم شہریوں سے کئی طرح کا فراڈ کیا گیا تاہم زیادہ تر ’ڈیجیٹل اریسٹ‘ فراڈ کیا گیا جس میں متاثرین کو کسی قانونی تفتیش میں ملوث ہونے کا جھانسہ دے کر پیسہ بٹورا جاتا تھا۔

ان جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس کی شناخت کے لیے ’اے آئی‘ ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا گیا۔ ملک کی مختلف ریاستوں کے پولیس دستوں نے بھی اس آپریشن کو انجام تک پہنچانے میں مرکزی ایجنسیوں نے بھی مدد کی۔

ای پیپر دی نیشن