پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر حکومت نےلاہور کے تمام بس ا ڈ ے بند کر دیئے ہیں۔سرکاری بس اڈوں میں لاری اڈا ، سٹی بس ٹرمینل ، جناح ٹرمینل ، رائیونڈ بس ٹرمینل بند پرائیویٹ بس اڈوں میں بند روڈ پر نیازی ایکسپریس ، نیازی 99 ، سکائی ویز ، عبداللہ ٹرمینل ، روڈ ماسٹر ٹرمینل ، ڈاوو بس ٹرمینل بند ہیں۔لاہور سے دوسرے شہروں میں روزانہ کی بنیاد پر تقریبا 6700 گاڑیاں جاتی ہیں ، لاہور سے دوسرے شہروں میں تقریبا پانچ سے چھ لاکھ مسافر سفر کرتے ہیں ۔تمام بس اڈے بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،آج تقریبا شہر لاہور کے بس اڈوں سے پانچ سے چھ لاکھ مسافر خوار ہو گئے۔