پنجاب: لاکھوں ایکڑ پر ’زرعی جنگل‘ لگانے کا فیصلہ

Nov 23, 2024 | 17:02

ویب ڈیسک

محکمۂ ماحولیات پنجاب نے لاکھوں ایکڑ زمین پر ’زرعی جنگل‘ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ زرعی جنگل سے فضائی آلودگی کا خاتمہ ہو گا اور آکسیجن کی مقدار بڑھے گی، منصوبہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے مختصر، درمیانی اور طویل المدتی وژن کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں درختوں کی تعداد بھی بڑھائی جائے گی، لاہور کے گردونواح میں درختوں کا وسیع حفاظتی دائرہ بنانے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ خراب گاڑیاں نہیں چلنے دیں گے، گاڑی کا سرٹیفائیڈ ہونا لازمی ہے، اسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے صنعتی یونٹس اور بھٹوں پر چھاپے جاری ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک 14 صنعتی یونٹ سیل اور 8 پرچے درج کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں