روکھی سوکھی کھائیں گے، پاکستان بچائیں گے

Oct 23, 2009

سفیر یاؤ جنگ
مکرمی! ملک اس وقت سنگین خطرات اورحوادث سے دوچار ہے۔ ایسے میں پاکستانی قوم سے چندگزارشات ہیں۔اللہ سے اپنے معاملات درست کریں، اوراپنی زندگیوں کو مثبت پیرائے اورباعملی کے ڈھب پر لائیں۔ اپنے گردو پیش چھپے دشمن پر نظر رکھیں۔ ضروری نہیں کہ یہ دشمن بارود سے ہی مسلح ہو۔ یہ آپ کی وحدت کو پارہ پارہ کرتا، منتشر نظریات کا پرچارکرتا، غیراخلاقی حرکات پربلاتا، آپ کو الاماشاء اللہ جاء بجاء دستیاب ہوجائے گا۔ ہر قسم کے مذہبی، سیاسی، لسانی، علاقائی، تعصبات سے آزادی حاصل کریں۔مسلکی اعتبارسے اپنے سخت گیرعلماء سے عرض کریں کہ ہم پاکستانی کلمہ گو مسلمان ہیں، اللہ کے واسطہ ہمیں \\\"ولاتفرقوا\\\" کی قرآنی تعلیم پریکجاء کریں اور فقہی اختلافات پر ہمیں پارہ پارہ ہونے سے بچائیں۔اپنے عقائدکو \\\"قال اللہ وقال رسول صلی اللہ علیہ وسلم\\\" کے انتہائی شفاف آئینہ میں درست کریں۔صبر و قناعت سے کام لیتے ہوئے زیادہ کی طلب چھوڑ کر اسلام کی تعلیم \\\"الحمدللہ علٰی کل حال \\\"یعنی\\\" ہر حال میں اللہ کا شکر\\\" پر عمل پیرا ہوں۔اپنی صفوں میں اتحاد و یگانگت پیدا کریں۔علاقائی ولسانی متعصب سیاسی قائدین کی پر انتشارتحاریک اور ریشہ دوانیوں سے بھی پہلو تہی برتیں۔مشرق سے مغرب اور شمال سے جنوب، پاکستان کی حدود میں رہنے والے لوگ آپ کے پاکستانی بھائی ہیں۔ ان میں بیرونی سازشوں کے تحت سرایت کردہ برائی اور فتنہ پر مائل افرادکو حکمت و نصیحت اور اپنے جامع مثبت افکارکی طاقت سے قومی دھارے میں لائیں۔کیری لوگربل کے ڈالرز،کی اسیر مقتدر شخصیات کو اپنی تمام توانائیاں بروئے کارلاتے ہوئے قطعاً روک دیں۔حکمرانوں کو بتا دیں کہ \\\"روکھی سوکھی کھائیں گے، پاکستان بچائیں گے\\\"۔(محمد شفیع رضا سیال لاہور 03334881430-mail:khanuana@yahoo.co.in
مزیدخبریں