چیف جسٹس آف پاکستان افتخارمحمد چودھری نے سپریم کورٹ کی لاہوررجسٹری میں افتخارہال کا افتتاح کردیا ہے

Oct 23, 2010 | 10:31

سفیر یاؤ جنگ
لاہوررجسٹری میں افتخارہال کے افتتاح کے موقع پر وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نےکہا کہ بارروم ایک ادارہ ہے جو وکلاء کو صحیح معنوں میں اخلاقیات اورقانون کی حکمرانی کا سبق دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارروم ایک مقدس جگہ ہے جس کی وکلاء کو عزت کرنی چاہئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وکلاء کو بارروم سب سے زیادہ عزیز ہوتا ہے جبکہ باراوربنچ ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔ اس سے پہلے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری کی بلڈنگ کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں جسٹس جاوید اقبال، جسٹس خلیل الرحمان رمدے اور جسٹس تصدق حسین جیلانی نے بھی شرکت کی۔
مزیدخبریں