مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران مزید تین بے گناہ کشمری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشی اور پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کےمطابق بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولہ کے علاقے اوڑی میں سرچ آپریشن کے دوران مزید تین بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا ہے ۔ دوسری جانب قابض انتظامیہ کی جانب سے کشمیر کے مختلف اضلاع میں کرفیو کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں اور اشیائے خوردونوش اورادویات کی قلت کا بحران سنگین ہوتا جارہا۔

ای پیپر دی نیشن