مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما اقبال ظفرجھگڑا نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے فیصلے سے ان لوگوں کی امیدیں ختم ہوگئی جوعدلیہ اورپارلیمنٹ کے مابین تصادم چاہتے تھے۔

Oct 23, 2010 | 12:58

سفیر یاؤ جنگ
پشاورمیں جماعت کی طرف سے ممبر شپ کیمپ کے دورے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اٹھارہویں تریم پرسپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ موجودہ حالات میں اعلیٰ عدلیہ کا یہ فیصلہ احسن اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ کے قائد نوازشریف نے اسی چیزکی پیشین گوئی کچھ عرصہ پہلے کردی تھی، اب مزید کام پارلیمنٹ نے کرنا ہے۔ اقبال ظفرجھگڑا نے کہا کہ نون لیگ نے ہمیشہ آزاد اورخودمختار عدلیہ کی جنگ لڑی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نومبرتک پارٹی کی تنظیم سازی مکمل کردی جائے گی جبکہ ممبرسازی کا عمل پشاورسمیت صوبے کے تمام اضلاع میں جاری ہے۔ پشاورمیں ہزاروں کی تعداد میں لوگ نون لیگ میں شامل ہورہے ہیں۔
مزیدخبریں