افغانستان کے شہرہرات میں اقوام متحدہ کے دفترپر چار افراد نے راکٹوں اوربموں سے حملہ کیا، جس سے عمارت کو جزوی طورپرنقصان پہنچا۔

ہرات کی پولیس کے سربراہ دلاورشاہ دلاورنے بتایا کہ چاروں حملہ آور بھاری ہتھیاروں سے لیس ہوکراقوام متحدہ کی عمارت میں پہنچے اورانہوں نے دفترپرفائرنگ شروع کردی، لوگوں نے چھپ کرجان بچائی۔ ان کا کہنا تھا کہ چارمیں سے ایک حملہ آورنے خود کو دھماکے سے اڑالیا جبکہ تین کو ہمارے سکیورٹی اہلکاروں نے ہلاک کیا۔ اس سے پہلے ہرات میں ایساف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دفترپرتین خودکش حملے کئے گئے، اس دوران حملہ آوروں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے صرف ایک حملہ آورکو مارا ہے۔ حملے میں اقوام متحدہ کے عملے کسی بھی شخص کے مارے جانے یا زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔ اُدھرغیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی طالبان کمانڈرملا بلال نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ای پیپر دی نیشن