پاکستانی کھلاڑیوں کے میچ اور سپاٹ فکنسگ میں ملوث ہونے کی خبروں کے بعد آئی سی سی نے رواں ماہ ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں
پاکستان کرکٹ بورڈ کوکرپشن سے نمٹنے کیلئے چند تجاویزدی تھیں اور یہ تنبہہ کی تھی کہ اگر ان پرعمل نہ ہوا تو پاکستان کوعالمی کرکٹ مقابلوں سے معطل کردیا جائے گا۔ پی سی بی نے آئی سی سی کی ہدایات کی روشنی میں نیا ضابطہ اخلاق اورکمیٹیاں بناکران پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں آئی سی سی سی کی ٹاسک فورس نے پی سی بی کے سربراہ اعجازبٹ سے ٹیلی فون پرگفتگو کرکے ان اقدامات کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ پی سی بی کو نرمی اور تاخیر نہ برتنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں کسی بھی قسم کی کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔