مشہور امریکی اداکارہ لنزسے لوہن جیل جانے سے بچ گئی ہیں۔عدالت نے منشیات چھڑانے کے لیے مزید اڑھائی ماہ کلاس لینے کی ہدایت کردی۔

Oct 23, 2010 | 14:23

سفیر یاؤ جنگ
لنزسے لوہن عدالت میں پیش ہوئیں تو وکیل استغاثہ نے اس کے لیے مزید چھ ماہ قید کا مطالبہ کیا۔ اس سے پہلے عدالت نے انھیں نشہ ترک کرنے کے لیے چند ماہ کےلیے ہسپتال بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ ساتھ ہی اس کے چال چلن کی بھی نگرانی کرنے کا حکم دیا گیا۔ لیکن لوہن نے پھر منشیات استعمال کرلی۔جس پر عدالت نے اسے مزید اڑھائی ماہ تک ہسپتال میں رہنے کا حکم سنا دیا۔ امریکی اداکارہ لنزسے لوہن منشیات استعمال کرکے ڈرائیونگ  کے الزام میں دوہزارسات سے جیل اورعدالت کے چکر لگا رہی ہیں۔
مزیدخبریں