پیپلزپارٹی کےسیکریٹری جنرل جہانگیر بدر نے پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پرصفدرعباسی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے،جہانگیر بدرکا کہنا ہے کہ کسی بھی رہنما کی رکنیت معطل نہیں کی گئی ہے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے سینئیر رہنما صفدرعباسی نے اپنےایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایک نجی چینل کے ٹاک شو میں شرکت کرنے پر انہیں بیس اکتوبر کو شوکاز نوٹس موصول ہوا جسکا انہوں نےجواب دیدیا ہےلیکن اس کے باوجود انکی مرکزی مجلس عاملہ کی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ٹی وی چینلز کے پرگرامز میں شرکت کے بائیکاٹ کے حوالے سے وزیراعظم نے بھی لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ اس سے پہلے پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کو بھی پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پرشوکازنوٹس جاری کیا گیا تھا۔