سوئی ناردرن گیس نےپنجاب اورخیبرپختونخوا میں صنعتوں کوتین ماہ کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت پٹرولیم نےصنعتوں کو گیس کی بندش سے متعلق سمری تیارکرلی ہےجوکابینہ کی منظوری کے بعدوسط نومبرمیں لاگوکی جائیگی۔ذرائع کےمطابق سوئی ناردرن گیس نےمتوقع شاٹ فال کےپیش پنجاب اورخیبرپختونخوا کی صنعتوں کوتین ماہ تک مسلسل گیس کی فراہمی منقطع کرنےکافیصلہ کیاہے۔ایم ڈی سوئی ناردرن کےمطابق اس وقت گیس کی کمی تین سونوے ملین کیوبک فٹ ہےجوسردیوں میں آٹھ سو پچاس ملین کیوبک فٹ تک پہنچنےکی توقع کی جارہی ہے،ان حالات میں وزارت پٹرولیم کوتجویز دی گئی ہےکہ گھریلوصارفین کومسلسل گیس کی فراہمی کیلئے صنعتوں کوتین ماہ تک گیس کی فراہمی بند رکھی جائے۔انکا کہناتھاکہ قانونی طورپربھی سوئی نادرن تمام صنعتوں کو نوماہ تک گیس فراہم کرنےکی پابند ہے۔دوسری جانب صنعتوں کو گیس کی لوڈ شیڈنگ دودن سے بڑھاکرتین دن کرنے پرصنعت کار پہلےہی احتجاج کررہےہیں۔ صنعت کاروں کاکہنا ہےکہ گیس کی بند ش سےپہلےہی برآمدی آرڈرپورےنہیں ہورہےاب صورتحال مزید سنگین ہوجائےگی۔

ای پیپر دی نیشن