لیبیا عبوری کونسل اور قذافی کےحامیوں کے درمیان لڑائی کے دوران کئی بنکوں کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا گیا

Oct 23, 2011 | 16:11

سفیر یاؤ جنگ
لیبیا کے مقتول رہنما معمرقذافی کے آبائی شہرسرت میں ان کے حامیوں اورباغیوں کے درمیان جھڑپیں دیر تک جارہی رہیں اوراس دوران سرکاری اورغیر سرکاری بنکوں میںخوب لوٹ مار کی گئی جبکہ بینکوں کی عمارتوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔عبوری کونسل تنظیم کا کہناہے کہ لڑائی کے دوران انہوں نے کوئی لوٹ مار نہیں مچائی یہ کام قذافی کے حامیوں کا ہے۔ عبوری کونسل کے صرر مصطفی عبدل جلیل کا کہنا ہے کہ اگر ان کی تنظیم کا کوئی رکن لوٹ مار میں ملوث ہواتو اسے سخت سزادی جائے گی۔
مزیدخبریں