مکرمی! آج سے پندرہ سال پہلے خوشاب کے زرعی رقبے میںکڑوا پانی نکالنے آٹو میٹک ٹیوب ویل لگائے گئے -جب تک وہ ٹیوب ویل چلے زمینوں نے فصل اچھی دینا شروع کر دی -لیکن ان کی حفاظت اور دیکھ بھال کے لئے کوئی آدمی مقرر نہیں کیا گیا تھاجس کی وجہ سے اب تک تقریبا سارے ٹیوب ویل خرابی کی وجہ سے بند ہو چکے ہیں -جناب سے التماس ہے کہ ان ٹیوب ویلوںکی درستگی اور دیکھ بھال کے لئے کوئی آدمی مقرر کیا جائے اور ان خراب ٹیوب ویلوں کو بحال کرنے کے احکامات صادر فرمائیں- ہماری دوسری گزارش یہ ہے کہ اس علاقے کی تمام سٹرکیں کچی ہیں اور فصلوں کے موسم میں اگر بارش ہو جائے تو غلہ منڈی تک اور برسات کے مہینے میں بچوں کا سکول تک پہنچنا بہت مشکل ہو جاتاہے -اگر برسات میں کوئی آدمی بیمار پڑ جائے تو اس کو چار پائی پر اٹھا کر ہسپتال لے کر جاتے ہیں -کچی سٹرکوں کی وجہ سے اس علاقے میں گنے کی کاشت بہت کم ہو چکی ہے حالانکہ یہ زمین گنے کی پیداوار کے لئے بہت زرخیز ہے اور بہت اچھی پیداوار دیتی رہی ہے -لہذادرخواست ہے کہ محکمہ انہار کی سٹرکوں کو پختہ کیا جائے تا کہ ان لوگوں کے سارے مسائل حل ہو جائیں - ہم آپ کے اور آپ کے بچوں کے حق میں تا حیات دعا گو رہیں گے-(حافظ محمد نواز،خوشاب)