اسلام آباد (آئی اےن پی) وفاقی وزارت داخلہ نے کمپےوٹرائزڈ کی بجائے مےنول اسلحہ لائسنس بنانے کے سندھ ہائےکورٹ کے فےصلے پر عملدرآمد کرنے کی بجائے آرمز آرڈےننس مےں ترمےم کرنے کا فےصلہ کر لیا تاکہ لائسنسوں کے رےکارڈ کو کمپےوٹرائزڈ کرنے کا کام جاری رکھا جا سکے۔ ممنوعہ و غےر ممنوعہ اسلحہ لائسنسوں کے اجراءپر پابندی عائد نہےں کی گئی۔ پیر کو ذرائع نے بتاےا کہ وزارت داخلہ نے ممنوعہ و غےر ممنوعہ ہتھےاروں کے لائسنسوں کے اجراءپر پابندی عائد نہےں کی۔