لبنان: انٹیلی جنس چیف کے جنازے پر شدید مظاہرے ‘ جھڑپیں ‘ خواتین سمیت متعدد زخمی ‘ وسام الحسن کی ہلاکت تفتیش میں مدد کریں گے: امریکہ

بیروت (نیوز ایجنسیاں) لبنان کے داخلی انٹیلی جنس سربراہ سام الحسن کے جنازے کے بعد دارالحکومت بیروت میں شدید احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ سڑکیں بلاک کی گئیں اور بشار الاسد اور لبنان حکومت میں ان کے اتحادیوں کے خلاف نعرے بازی کی گئی مشتعل افراد نے وزیراعظم کے دفتر کی طرف احتجاجی ریلی نکالی۔ اس دوران مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں جن میں خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ وزیراعظم میکاتی اپنا عہدہ چھوڑ دیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ لبنانی فوجیوں نے مشین گنوں اور رائفلوں سے ہوائی فائرنگ کی اور اشک آور گیس کے اندھا دھند گولے پھینکے۔ امریکہ نے کہا ہے کہ وسام الحسن کی کار بم دھماکے میں ہلاکت کے واقعے کی تفتیش میں لبنان حکومت کی مدد کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...