اسامہ کی ایبٹ آباد میں موجودگی کا فوج اور حکومت کو علم نہیں تھا: برطانوی اخبار

لندن (نوائے وقت نیوز) برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ اسامہ ہلاکت سے چند روز قبل سکیورٹی خدشات کی وجہ سے کمپاﺅنڈ سے باہر قدم نہیں نکالتے تھے۔ اخبار لکھتا ہے کہ ہلاکت سے چند ہفتے قبل ناقص سکیورٹی کی بنا پر اسامہ بن لادن اپنے صحن میں بھی نہیں آتے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اخبار کو پاکستان کے ایک سینئر سرکاری عہدیدار سے معلوم ہوا کہ ایبٹ آباد میں کسی بھی شخص کو نہیں پتہ تھا کہ دنیا کا مطلوب ترین شخص اس شہر میں رہتا ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ رپورٹ منظر عام پر آنے سے اسامہ کو چھپانے کے الزامات سامنے آئیں گے اور اس سے مغربی سفارت کاروں میں شدید غم و غصہ بھی پیدا ہو گا۔ اخبار نے جارج ٹاﺅن یونیورسٹی کے ماہر کے حوالے سے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ آئی ایس آئی کے حکام کو اسامہ کی موجودگی کا علم نہ ہو لیکن ریٹائرڈ جنرلز ملٹری انٹیلی جنس یا مقامی پولیس میں سے کوئی ضرور اس کے متعلق جانتا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...