”معیشت میں اوورسیز پروٹرز کا بڑا اہم کردار ہے“

Oct 23, 2012

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان کی معیشت میں اوورسیز پروٹرز(پوئپا) کا بڑا اہم کردار ہے۔ ان کے ذریعے 2008 میں 4لاکھ 30ہزار اور رواں سال 4لاکھ 56ہزار پاکستانیوں کو دیار غیر میں روزگار دلوا کر ایک طرف تو بے روزگاری کے خاتمے میں بڑا کلیدی کردارادا کیا۔ تو دوسری جانب ملکی خزانے میں خطیررقم کے ذریعے معیشت کو استحکام ملا۔ ان خیالات کااظہار ڈائریکٹرجنرل بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ حبیب الرحمن نے مقامی ہوٹل میں پاکستان اوورسیز پروموٹرز ایسوسی ایشن(پوئپا) کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی دیار غیر میں اپنے ملک کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہیں نہایت ایمانداری اور دیانتداری سے اپنے فرائض انجام دینے چاہیے تاکہ ملک کا نام روشن ہوسکے۔

مزیدخبریں