لاہور (کامرس رپورٹر) ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈ سکلز ڈویلپمنٹ کمپنی (ٹسڈک) نے فرسٹ ویمن بینک کے اشتراک سے کم آمدن والی خواتین کے لئے 12روزہ سلائی کورس ہو گیا۔ ٹسڈک کے زیرانتظام نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن اینڈ انیلیسس لاہور میں 20خواتین کو سلائی کی تربیت فراہم کی گئی۔ کورس کی اختتامی تقریب کے موقع پر تربیت حاصل کرنے والی خواتین میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ٹسڈک کے چیف ایگزیکٹو افسر سید انور علی پرویز نے کہا کہ خواتین کو تکنیکی تربیت فراہم کر کے خود مختار بنا کر معاشی و معاشرتی خطرات بچایا جا سکتا ہے۔ تقریب میں ٹسڈک اور فرسٹ ویمن بینک کے اعلیٰ افسر بھی موجود تھے۔