لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن (آپما) نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف پر زور دیا ہے کہ وہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے محکمہ پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کریں کیونکہ جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح نے تاجر برادری میں شدید خوف و ہراس پیدا کررکھا ہے۔ ایک بیان میں آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن بزنسمین گروپ کے رہنما خامس سعید بٹ، آپما کے صدرمحمد اجمل اور نائب صدر خواجہ ندیم سعید وائیں نے کہا کہ چوریاں، ڈکیتیاں، قتل ،اغوابرائے تاوان ، کار اور موبائل چھیننے کی وارداتیں روزمرّہ کا معمول بن چکی ہیں اور ڈاکو گلی محلوں تک میں لوگوں کو سرِعام لوٹ رہے ہیں ۔
وزیراعلیٰ سکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پولیس کو خصوصی ہدایات دیں: آپما
Oct 23, 2012