مشےر پٹرولےم اور اپٹما کے سربراہ کی ملاقات، قادر پور گیس فیلڈ بند نہ کرنے کا فیصلہ

Oct 23, 2012

لاہور (نوائے وقت نیوز) مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین سے سربراہ اپٹما گوہر اعجاز کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں قادر پور گیس فیلڈ کو بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مشیر پٹرولیم نے پنجاب کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی جمعرات شام 6بجے تک جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ پنجاب کی صنعتیں 10دن کے بجائے اب عید کے موقع پر صرف 6دن کےلئے بند ہونگی۔ قادر پور گیس فیلڈ کی سالانہ مرمت کے بعد 76ایم ایم سی ایف ڈی اور سوئی ناردرن سے 50ملین کیوبک فٹ گیس پنجاب کو فراہم کرینگے۔ اقدام کا مقصد پنجاب کی صنعتوں کا برآمدی ہدف پورا کرنا ہے۔

مزیدخبریں