حنا کھراقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگی

Oct 23, 2012


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ حنا ربانی کھر 30 اکتوبر کو ویانا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق قونصل کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گی۔ دفتر خارجہ کے مطابق اس اجلاس کے دوران انسانی حقوق کی صورتحال پر چار سالہ نظرثانی کا چودہواں دور منعقد ہو گا۔ وزیر خارجہ پاکستان میں انسانی حقوق کے بارے میں دوسری قومی رپورٹ بھی پیش کریں گی۔

مزیدخبریں