واشنگٹن (این این آئی) امریکی ریاست میکسیکو کی ایک قدیم ترین تہذیب مایا قبیلے کے لوگ آج ہزاروں سال کے بعد بھی اختتام کائنات کے اپنے عقیدے پر قائم ہیں۔ ہزاروں سال قبل مسیح میں ان کے بزرگوں نے یہ پیشن گوئی کی تھی کہ ایکس دسمبر 2012ء کو اس کائنات کی بساط لپیٹ دی جائے گی۔ وہ وقت آن پہنچا ہے۔ مایا برادری کے اس دعوے کی روشنی میں امریکہ میں تیار کردہ فلم اختتام کائنات 2012ء میں وہی تصورات پیش کئے گئے ہیں۔ اس تصور پر یقین رکھنے والے زیادہ محتاط اور متجسس دکھائی دیتے ہیں۔ بعض لوگوں نے اسی تصور کے پیش نظر ہر قسم کی قدرتی آفات سے محفوظ رہنے والے مکانات بنانا شروع کر دئیے ہیں جبکہ انٹرنیٹ پر لائف جیکٹس کی مانگ بھی بڑھتی جا رہی ہیں۔ مایا کے تصورات سے متاثرہ طبقوں کا خیال ہے کہ عین ممکن ہے مقررہ تاریخ کو کائنات تباہ نہ بھی ہوئی تو بھی ایسی غیر معمولی تبدیلی ضرور وقوع پذیر ہو گی جس کے نتیجے میں دنیا کا نظام درہم برہم ہونے کی بجائے تبدیل ہو جائے گا۔ بعض محققین کہتے ہیں کہ مایا کے تصورات ایک دور کے خاتمے اور ایک نئے دور کے آغاز کی طرف بھی اشارہ ہو سکتے ہیں۔
دنیا 21 دسمبر 2012ءکو ختم ہو جائے گی، قدیم ترین امریکی تہذیب ”مایا“ کے بزرگوں کی پیش گوئی
Oct 23, 2012