واشنگٹن (آن لائن) انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین (یو سی آئی) نے امریکی انسداد ڈوپنگ ایجنسی کی طرف سے امریکی سائیکلسٹ لانس آرمسٹرانگ پر ڈوپنگ کے الزامات پر پابندیوں کی توثیق کر دی جس کے بعد ان سے تمام سات ٹوور ڈی فرانس ٹائٹلز واپس اور تاحیات پاپندی عائد ہو گئی۔ یو سی آئی کے صدر پیٹ میک قائد کا ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ لانس کا اب سائیکلنگ میں کوئی مقام نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ اس کیس میں ثالثی عدالت میں نہیں جائے گا اور یہ وہ یو ایس اے ڈی اے کی طرف سے عائد کی جانیوالی پابندیوں کوتسلیم کرتا ہے جس نے 10 اکتوبر کو یہ اقدام کیا تھا۔ آرمسٹرانگ اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ میک قائد نے کہا کہ کافی ہو چکا، سائیکلنگ کا اپنا ایک مستقبل ہے، انہوں نے کہا کہ وہ مستعفی نہیں ہونگے، انہوں نے 2005 میں صدارت سنبھالنے کے بعد ڈوپنگ کے خلاف جنگ کو ہمیشہ ترجیج دی، مجھے افسوس ہے کہ ہم ہر کسی کو رنگے ہاتھوں نہیں پکڑ سکے ہیں لیکن ہم نے ان کو کھیل سے باہر کر دیا ہے۔ آرمسٹرانگ کے ٹوور ٹائٹلز واپس لینے کا معاملہ جمعہ کو یو سی آئی کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں زیر بحث آئے گا۔