لاہور (آئی اےن پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے ساتھ رواں سال دسمبر میں مختصر سیریز کھیلنے کی وجہ سے دورہ زمبابوے منسوخ کرنے کی باضابطہ تصدیق کردی ۔پی سی بی کے اعلامےے کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ روابط 2008ءمیں ممبئی حملوں کے بعد سے منقطع ہیں۔ پی سی بی حکام کے مطابق دورے کی منسوخی کے حوالے سے زمبابوین کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ دورہ آئندہ سال کسی موزوں وقت میں کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام کے تحت پاکستان کو ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے دسمبر میں زمبابوے جانا تھا تاہم اب بھارتی کرکٹ بورڈ کی دعوت پر قومی کرکٹ ٹیم دسمبر میں تین و ن ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے بھارت جائے گی۔
بھارت کیساتھ کرکٹ کی بحال کیلئے پی سی بی نے دورہ زمبابوے منسوخ کر دیا
Oct 23, 2012