لاہور میں بسنے والی اقلیتیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائیگا: ڈی سی او

لاہور(خبر نگار) ڈی سی او لاہور نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ لا ہور شہر مےں بسنے والی اقلےتوں اور ان کی مذہبی رسومات کا تحفظ ہر صورت ےقےنی بناےا جائے گا تا کہ وہ اپنی مذہبی رسومات کو بغےر کسی خوف کے سر انجام دے سکےں۔ان خےالات کا اظہار ڈی سی او لا ہور نے ہندو کمےونٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران کےا۔ ہندو کمےونٹی کی جانب سے امر ناتھ،صابرناز اور عاشق رام نے ڈی سی او کو بتا ےا کہ اُن کو اپنے مردہ افراد کو جلانے مےں اور بچوں کو دفن کر نے کے سلسلے مےں مشکلات کا سامنا ہے۔جس پر ڈی سی او لاہور نور الامےن مےنگل نے افسران کو ہداےت کی کہ بدھوکاآوا قبرستان مےں فوری طور پر چار دےواری،پانی،سکےورٹی اور چوکےدار کا بندوبست کےا جائے نہوں نے مزےد کہا کہ ماہ نومبر مےں آنے والے ہندوﺅں کے تہوار دےوالی کو بھر پور طرےقے سے منانے کے لےے ہندو کمےونٹی کو تمام تر سہولےات فراہم کی جائےں گی اور ٹا ﺅن ہال مےں ان کے لےے اےک کنسرٹ کا بندوبست بھی کےا جائے۔دریں اثناءڈی سی او نے کہا ہے کہ گوالہ کا لونی کے رہائشےوں کو مالکانہ حقوق دےنے کے لےے سروے مکمل کر لےا ہے اور سروے کے مطابق اصل رہا ئشےوں کو جلد مالکانہ حقوق دے دئےے جائےں گے۔ان خےالات کا اظہار ڈی سی او لاہور نے ٹا ﺅن ہال مےں گوالہ کا لونی کے مالکانہ حقوق سے متعلق اےک اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کےا۔

ای پیپر دی نیشن