ےنگون (آن لائن) مےانمار کی مغربی رےاست راکھےنے مےں انتہا پسند بدھ متوں نے مسلمانوں کے دو دےہات پر دھاوا بول کر ان کے متعدد مکانوں کو نذرآتش کردےا جس کے دوران 11 روہنگےا مسلمان جاںبحق ہو گئے۔ مےڈےا رپورٹس کے مطابق ےہ واقعہ رےاست کے سےٹوے شہر مےں پےش آےا، جب بڑی تعداد مےں بدھ متوں نے جنہےں فوج اور سرحدی فورسز کی مدد بھی حاصل تھی، مامرا اور مرا¶ت دےہات مےں مسلمانوں کے گھروں کو نذر آتش کر دےا، مقامی رےڈےو رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بدھ متوں کو مسلمانوں کے گھر جلانے کےلئے پٹرول کے بڑے کنٹےنر فراہم کئے تاکہ مسلمانوں کو علاقے سے بھگاےا جا سکے، رپورٹس کے مطابق ہزاروں کی تعداد مےں روہنگےا مسلمان پناہ گزےن کےمپوں مےں کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہے ہےں، رےاست مےں حالےہ مہےنوں کے دوران 650 کے قرےب مسلمان مارے جاچکے ہےں،جبکہ 1200 دےگر لاپتہ اور 80,000 سے زائد بے گھر ہو گئے ہےں جبکہ حقوق انسانی کی تنظیمیں صورتحال پر خاموشی اختےار کئے ہوئے ہےں۔
میانمار: فوج کی سرپرستی میں بدھوں کے حملے‘ 11 روہنگیا مسلمان جاں بحق‘ متعدد گھر نذر آتش
Oct 23, 2012