اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ/ آئی این پی) صدر آصف علی زرداری سے ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ق لیگ نے تیر کے انتخابی نشان پر الکیشن لڑنے سے انکار کر دیا اور چودھری شجاعت نے کہاکہ ہم کسی طور پر اپنی شناخت ختم نہیں کر سکتے۔ ایک انتخابی نشان پر الیکشن لڑنا ناقابل قبول ہے۔ پی پی پی اتحاد کے ایشو پر اپنی پوزیشن کلیئر کرے۔ شجاعت نے کہا کہ جو کچھ سندھ میں ہو رہا ہے وہ ناقابل قبول ہے۔ ق لیگ نے پی پی کے ساتھ اتحاد کے بعض مندرجات پر تحفظات کا اظہار کیا۔
زرداری سے شجاعت کی ملاقات میں تحفظات کا اظہار‘تیر کے نشان پر الیکشن لڑنے سے انکار، نجی ٹی وی شناخت ختم نہیں کر سکتے، شجاعت
Oct 23, 2012