پشاورکے نواحی علاقہ بڈھ بیرمیں بارودی مواد کے دھماکے میں چارایف سی اہلکارزخمی ہوگئے جبکہ باڑہ شیخان میں سڑک کنارے نصب بم کوناکارہ بنادیا گیا۔

Oct 23, 2012 | 10:44

پولیس کے مطابق فرنٹیئر روڈ پر عزیز مارکیٹ کے قریب ایف سی اہلکار ڈیوٹی پر مامور تھے کہ اچانک زور دار دھماکہ ہوا۔  جس کے نتیجے میں چارایف سی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاورمنتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے ابتدائی تحقیقات کیں اورشواہد اکٹھے کیے، دوسری جانب باڑہ شیخان میں سکیورٹی فورسزنے سڑک کنارے نصب بم کو ناکارہ بنادیا۔ فورسز کے مطابق بم میں پانچ سے چھ کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا جس کے ذریعے فلور مل کو اڑانے کی کوشش کی گئی۔

مزیدخبریں